پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کی صحت و علاج کے لیے مزید 24 لاکھ 50 ہزار روپے جاری

18

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ملازمین کے اہل خانہ اور بچوں کی صحت و علاج کے لیے مزید 24 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔ یہ رقم لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کے شکار بچوں کے علاج معالجے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

اے ایس آئی امداد علی کی بیٹی کے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے 06 لاکھ روپے۔

کانسٹیبل نوید قیصر کی بیٹی کے ٹانگ اور بازو کی سرجری کے لیے 05 لاکھ روپے۔

اے ایس آئی محمد آصف کے بیٹے کے نمونیا کے علاج کے لیے 02 لاکھ 50 ہزار روپے۔

لیڈی کانسٹیبل شمائلہ نوشی کے بیٹے کے سماعت کے علاج کے لیے 02 لاکھ 50 ہزار روپے۔

ریٹائرڈ ڈی ایس پی غلام مجتبیٰ اور کانسٹیبل نوید اللہ کے بچوں کے علاج کے لیے 01 لاکھ روپے فی کس۔

دیگر ملازمین کے بچوں کے علاج کے لیے مجموعی طور پر 06 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.