آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی مزارِ اقبال پر حاضری، شاعرِ مشرق کو خراج عقیدت

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 09 نومبر 2025

لاہور: شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ آئی جی پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور سلامی پیش کی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار اور شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں جدوجہد آزادی کے لیے جوش و جذبہ پیدا کیا۔ ان کے نظریات اور انصاف پسندی کا درس پنجاب پولیس کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

تقریب میں اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایس پی سٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.