وزیرِ ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا لیاری میں تقریب سے خطاب — ہنر مندی خواتین کی معاشی خودمختاری کی بنیاد

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کراچی، 9 نومبر 2025ء: صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ ہنر مندی ہی خواتین کی معاشی خودمختاری کی بنیاد ہے۔

انہوں نے یہ بات لیاری میں کچھی کمبھار خدمتِ خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں لیاری ٹاؤن کے چیئرمین ناصر کریم، صدر ایسوسی ایشن رفیق مارا، خواتین وِنگ کی کنوینر نوشین جاوید اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

صوبائی وزیر نے تنظیم کی جانب سے خواتین کی فنی تعلیم و تربیت اور لیڈیز وِنگ کے قیام کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ سندھ حکومت ایسے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

بعد ازاں، شاہینہ شیر علی نے بیوٹیشن، مہندی، سلائی اور آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس اور سلائی مشینیں تقسیم کیں۔

Comments are closed.