نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ پر فائرنگ، تین مسافر زخمی

26

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

ڈیرہ مراد جمالی (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکوؤں نے صادق آباد جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین مسافر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں حضرت گل ولد نور گل، قوم پٹھان، ساکن صادق آباد، دیا زوجہ آکاش کمار، ساکن بخشاپور، اور آسی کمار دختر کپیل کمار شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments are closed.