ٹھٹہ پولیس کا ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی خبروں پر وضاحتی بیان — ضلع میں کوئی کارروائی یا گرفتاری عمل میں نہیں آئی

17

ٹھٹہ، 05 نومبر 2025ء

 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے ٹھٹہ پولیس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹی بندر کے ساحلی علاقے سے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ یا کسی قسم کی ضبطی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع ٹھٹہ میں ایرانی ڈیزل سے متعلق کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی غیر قانونی ڈیزل کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

ٹھٹہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور بے بنیاد اطلاعات پر یقین نہ کریں، پولیس کے باوثوق ذرائع سے تصدیق کے بغیر ایسی خبروں کو شیئر کرنا گمراہ کن تاثر پیدا کر سکتا ہے۔

Comments are closed.