ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ناصر آفتاب کی لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد، بزنس کمیونٹی سے ملاقات

31

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لاڑکانہ، 4 نومبر 2025ء:
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی پی) لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاڑکانہ کا دورہ کیا، جہاں ان کا چیمبر کے صدر اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے پرتپاک استقبال کیا۔

چیمبر کے صدر خیر محمد شیخ نے معزز مہمان کو سندھ کی ثقافتی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔

اجلاس میں کاروباری برادری کے نمائندگان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو امن و امان، ٹریفک اور کاروباری تحفظ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔
شرکاء نے ڈی آئی جی ناصر آفتاب کی دلیرانہ قیادت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی مؤثر کارروائیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پولیس کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں پولیس گشت میں اضافے اور مزید پولیس چیک پوسٹس کے قیام سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے بزنس کمیونٹی کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے تعاون سے شہر میں پائیدار امن اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں خیر محمد شیخ (صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاڑکانہ)، ہریش لال (سینئر نائب صدر)، جمال مصطفیٰ (نائب صدر)، محمد علی شیخ (سابق صدر)، احمد علی، مسعود احمد شیخ، حافظ محمد سلیمان، نوال رائے کٹھیارا، منور ندیم، عبدالرزاق، رسول بخش، مہیش کمار، عطا حسین کھچی، علی رضا کھوکھر اور شمشاد احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Comments are closed.