گلگت بلتستان بھر میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا — تقریبات، ریلیاں، پرچم کشائی، ملی نغمے اور شہداء کو خراجِ عقیدت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گلگت بلتستان | یکم نومبر 2025ء
گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 78واں یومِ آزادی گلگت بلتستان بھرپور ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ ہر ضلع میں شاندار تقریبات، پرچم کشائی کی رسومات، ریلیاں، تقاریر، ملی نغمے، مشاعرے، دستاویزی فلمیں اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے جن میں عوام، طلبہ، اساتذہ، سرکاری افسران اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
Comments are closed.