سائنس اور ٹیکنالوجی میں 1970 کی دھائی تک پاکستان تیسری دینا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا، فواد چوہدری

0 37

اسلام آباد (این این آئی)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں 1970 کی دھائی تک پاکستان تیسری دینا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ 1971 میں سانحہ مشرقی پاکستان ہوا، ہمارا تمام ترفوکس دفاع پر چلا گیا،غلطی یہ ہوء کہ امریکہ اور چین کی طرح سول ملٹری انٹرفیس بناتے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ملٹری ریسرچ سول اور سول ریسرچ ملٹری شعبوں میں ٹرانسفر ہوتی،اب پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹرفیس بنے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ س اس ہفتے وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ غیر روایتی برآمدات جن میں بائیوٹیکنالوجی کا سب سے بڑا حصہ ہو گا ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دے گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ ?ایسے ٹیکس سٹرکچر کی سفارش کی ہے کہ دینا بھر سے لوگ ٹیکنالوجی خصوصاً بائیو ٹیکنالوجی کیلئے پاکستان کو دیکھیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اورٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں میں آ جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.