سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کرکٹ میچ (آج)کھیلا جائے گا
کینبرا(این این آئی)انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو مانوکا اوول، کینبرا میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا میچ یکم فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان مانوکا اوول، کینبرا میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 02 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان مانوکا اوول، کینبرا میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 07 فروری کو انگلینڈ اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، پانچواں میچ 08 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، چھٹا اور آخری میچ 09 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو بہترین ٹیموں کے درمیان 12 فروری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔