جامعہ بلوچستان مختلف اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتوں ، جدید لیب کے قیام سے صوبے کے طلبہ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہورہی ہے ، ڈاکٹر انور پانیزئی

0 30

کوئٹہ(این این آئی) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر انور پانیزئی، یونائیٹڈنیشن ڈویلپمنٹ پروگرام(UNDP) اور صوبائی محکمہ جات کے سربراہاں کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم مینگل، مختلف محکمہ جات کے نمائندگان سمیت اساتذہ اور افیسران بھی موجود تھے۔ باہمی سمجھوتے کے تحت مشترکہ طور پر تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اور اینوویشن لیب کے تحت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سمیت ، اداروں کے مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی ، معاشرتی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی کے زرائع کو بروء کار لاتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے سمیت مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مختلف تربیتی، تجرباتی سرگرمیوں سمیت، مشترکہ طور پر ورکشاپ کے انعقاد اور معلومات پر تبادلہ کیا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ بلوچستان اور یواین ڈی پی کے مشترکہ تعلیمی، تربیتی سرگرمیوں، جدید لیب کی قیام اور باہمی سمجھوتوں کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جو اپنے محل وقوع اور قدرتی معدنیا ت کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اور جامعہ بلوچستان مختلف اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتوں اور جدید لیب کا قیام صوبے کے طلبہ اور تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں کی فروغ کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہورہی ہے ۔ کیونکہ اعلیٰ تعلیم ترقی کی ضامن ہے ۔ جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلباء و طالبات سمیت اسکالرز کو تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے اور یقیناََاینوویشن لیب کے تحت مختلف منصوبوں کو مشترکہ طورپرپروان چڑھایا جارہا ہے۔ جس میں صاف شفاف پانی کی پلانٹیشن، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، شعبہ جات کے ترقی سمیت تمام مواد کو کمپیوٹرائز ڈ سسٹم سے منسلک اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ بعدازاں مشترکہ طور پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اینوویشن لیب کے سرگرمیوں ،آئندہ مستقبل کے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور وائس چانسلر کو مختلف پروجیکٹس کے ماڈل دکھائے گئے۔ وائس چانسلر نے اسکالرز کی حوصلہ افزائی کی اور جامعہ بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور جامعہ کے شعبہ ORICکی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ مشترکہ طور پر صوبے میں ایک اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ آخر میں انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.