اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب سے ضبط شدہ گھر واپس لینے کیس ،ہائیکورٹ کا نیب کو نوٹس جاری ،13فروری تک جواب طلب کر لیا

0 28

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب سے ضبط شدہ گھر واپس لینے کیس میں نیب کو نوٹس جاری کرکے 13فروری تک جواب طلب کر لیا۔ منگل کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے حکم امتناع جاری کیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے قاضی مصباح ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دور ان سماعت سابق وزیرخزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 7نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا ۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13فروری تک جواب طلب کر لیا۔ وکیل نے کہاکہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اپنی اہلیہ کو دیا،نیب نے گھرمنجمدکرتیہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دیدیا۔وکیل نے کہاکہ احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کے خلاف درخواست 7نومبر 2019 کو خارج کردی۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.