قلات اور گردونواح میں تیسری مرتبہ برفباری سے ہر شے نے خوبصورت سفید چادر اوڑ لی

0 29

قلات(این این آئی) قلات شہر اور گردونواح میں ماہ جنوری میں تیسری مرتبہ برف باری سے ہر شے نے خوبصورت سفید چادر اوڑ لی برف باری سے لطف اندوز ہو نے کے لیئے شہریوں نے بلند مقامات کا رخ کر لیا محکمہ موسمیات قلات نے قلات شہر اور گردونواح میں تین انچ برف باری اور سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں ڈیڈھ فٹ برف باری ریکارڈ کیا گیا برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید سری میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز موجودہ سال کی تیسری برف باری ہو ئی جس سے درختوں اور پہاڑوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا برف باری کی وجہ سے ہر شے نہیں خوب صورت سفید چادر اوڑ لی جسے دیکھنے کے لیئے شہری بلند مقامات کا رخ کردیا اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا شدید سردی میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری سردی میں ٹھٹھرتے رہے محکمہ موسمیات نے قلات شہر اور گردونواح میں تین انچ اور سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں ڈیڈھ فٹ برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.