رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں

0 29

لاہور( این این آئی)شوبز سے کنارہ کرنے والی گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں۔ رابی پیرزادہ مکہ مکرمہ میںعمرے کی سعادت کرنے کے بعد مدینہ منور ہ جائیں گی ۔ رابی پیرزادہ سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کریں گی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ کے گھر جانا میری خوش نصیبی ہے اور میں اپنی ذات ، اہل خانہ ،دوستوں اورملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں مانگوں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.