اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو اپنا نہ سہی وزیراعظم کے عہدے کا خیال رکھنا چا ہیے ، نیر حسین بخاری

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنا نہ سہی وزیراعظم کے عہدے کا خیال رکھنا چا ہیے ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ بیرون ملک قومی ادارے کو متنازعہ بنانا دشمنوں کی آلہ کاری کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہاکہ قوم پوچھنے میں حق بجانب ہے غیر زمہ دارانہ طرز عمل سے کس کو خوش کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومتوں نے افواج پاکستان کو جدید اسلحہ اور ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پی پی پی حکومت فوج کی پشت پر رہی ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کو آیینی و دفاعی ادارے قائم کرنے پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں پر حملہ آور ہونے والوں سے قوم بخوبی آگاہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button