امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بار ہاں مسئلہ کشمیر پر بولنا پاکستان کے بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

کوئٹہ (این این آئی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بار ہاں مسئلہ کشمیر پر بولنا پاکستان کی بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے،بھارت نے جس جبری دہشت گردی سے کشمیری عوام کی آواز دبا رکھی ہے وزیر اعظم عمران خان نے ان کی آواز بلند کی ،وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی سے جوڑتے ہیں حالیہ بارشوں اور برفباری سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں،جن لوگوں کے گھر گرے ہیں اور تباہ کاریوں کے متاثرین کو امداد دی جائیگی وزیر اعظم پاکستان عمران خان صوبے کے عوام کے لئے بھر پور وژن رکھتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، رکن صوبائی اسمبلی مبین خلجی، پارٹی رہنما ء سردار خادم حسین وردگ ، بابر یوسفزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر عظم اس وقت ڈیوس میں موجود ہیں انکیامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لئے خود کو پیش کیا ، صدر ٹرمپ کا بار ہاں مسئلہ کشمیر پر بولنا پاکستان کے بہتر سفارتی تعلقات کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر برفباری کے متاثرین کی داد رسی کے لئے آئی ہوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، عمران خان بلوچستان کی ترقی کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی سے جوڑتے ہیں حالیہ بارشوں اور برفباری سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہے، وسائل کی عدم موجودگی پر این ڈی این اے کو متحرک کیا گیا،این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن تیز کیا،جن لوگوں کے گھر گرے ہیں اور تباہ کاریوں کے متاثرین کو امداد دی جائیگی،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور برفباری میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے ہم ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں صوبائی حکومت کے ساتھ اس تمام صورتحال کو مانیٹر کیا جاتا رہا ہے کسی کو بھی ہم اس مشکل مرحلے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے جتنے بھی زخمی ہیں ان کی مدد کی جارہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے اندر صحافیوں نے جانوں کو ہتیلی پر رکھ کر خون سے دئیے جلائے ہیں جس مشکل حالات میں کوئٹہ کے صحافی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اسے ہم سراہتے ہیں کوئٹہ اہم اخطہ اور صوبے کا دارلحکومت ہے یہاں کے صحافی کے مسائل کا بھی ادراک ہے صحافیوں کی خدمات سے کسی طرح بھی انکار ممکن نہیں ہے ۔




