اہم خبریںبلوچستان

رخشان میں بارشوں ،سیلابی ریلوں سے شہری آبادی میں ریسیکو کا عمل تیز کردیا ہے ،ایاز مندوخیل

نوکنڈی (این این آئی) کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں حالیہ بارشوں ،سیلابی ریلوں سے شہری آبادی میں ریسیکو کا عمل تیز کردیا ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے خصوصی طیارے گلیٹر کے ذریعے بگ میں پھنسے لوگوں کیلئے امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کی ،انہوں نے پھنسے لوگوں کیلئے اشیائے خوردونوش ایک دن پہلے روانہ کردیا تھا جنہیں 72 لانڈی سے متاثرہ علاقے کیلئے روانہ کی گئی اس موقع پر ڈی سی چاغی فتح خان خجک،اے ڈی سی بادل دشتی، اسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی اورتحیصلدار نوکنڈی سعید زہری اور لیویز فورس کے اہلکار موجود تھے۔ انہوں نے خورد و نوش کے سامان گلیٹر جہاز میں ڈال کر بگ کے علاقے کی طرف روانہ کیا دو دن تک بگ ایرے میں ریلیف کی سرگرمیاں مسلسل جاری رہے اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویڑن ایاز مندوخیل کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے انتظامیہ نے اس سے پہلے بھی بگ کے مختلف علاقوں سے بہت سے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسیکو کیا تھا اور راشن بھی ہیلی کاپٹر سے پھینک دیئے تھے انہوں نے مزید کا کہ آج میں خود گلیٹر جہاز کے ذریعے امدادی سامان لے کر آیا ھوں اور بگ کے دونوں اطراف کا فضائی جائزہ لے لیا لیکن بگ ایریا میں کوئی پھنسا ہوا فرد نظر نہیں آیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے متاثرین کی امداد کیلئے امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا ہے تاکہ اس شدید سردی میں عوام کو ریلیف مل سکیں علاوہ ازیں کمشنر رخشان ڈویڑن ایاز مندوخیل نے گلیٹر جہاز کے ذریعے نوکنڈی اور ماشکیل کے درمیان ملحقہ علاقہ بگ کا فضائی جائزہ لیا اور پھر ماشکیل کے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد ماشکیل اور رودھ کے متاثرین سمیت قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ ماشکیل کے متاثرین کساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ گلیٹر جہاز میں بیٹھ کر یہاں کے لوگوں کی دکھ و تکالیف معلوم کرنے آیا ہوں ماشکیل میرا دوسرا گھر ہے یہاں کی عوام کی معیار زندگی اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کے عمل کو تیز کرکے لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button