اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال کر دی

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال کر دی۔ ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کے بعد پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور ہزارہ ڈویژن میں تندور بند کر دیئے گئے ہیں۔نان بائی ایسوسی ایشن نے دوسرے مرحلے میں نوشہرہ، چارسدہ اور مردان تک ہڑتال کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔خیبرپختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کی حکومت کسی صورت روٹی مہنگی نہیں ہونے دے گی، ایک دو روز میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button