پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کیلئے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن فورم کا انعقادکیا گیا
اسلام آباد /کراچی (این این آئی)سربراہ پاک بحریہ نے کہا ہے کہ حربی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کے لیے کراچی میں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن فورم کا انعقادکیا گیا،امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اوپن فورم میں شرکت کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ میں فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور جاری منصوبوں کے حوالے سے حاضرین کو بریفنگ دی گئی۔ امیر البحر نے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے سیر حاصل جوابات دئیے۔ سربراہ پاک بحریہ نے اس موقع پر کہا کہ حربی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ترجمان بحریہ کے مطاطق اوپن فورم پاک بحریہ میں مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے والی سرگرمی ہے جس میں چیف پیٹی آفیسرز ، سیلرز اور سویلینز مختلف امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔