سائبر کرائم کورٹ نے جج ویڈیوسکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت کو منتقل کر نے کاحکم دیدیا
اسلام آباد (این این آئی)سائبر کرائم کورٹ نے جج ویڈیوسکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت کو منتقل کر نے کاحکم دیدیا ۔ جمعرات کو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا،محفوظ شدہ فیصلہ جج محمد بشیر نے سنایا۔عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کر تے ہوئے کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت اب فیصلہ کرے کہ کیس سنا ہے یا واپس سائبر کرائم عدالت کو بھیجنا ہے، ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ انسداددہشتگردی ہی کرے۔