آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف ہے، فواد چوہدری

0 31

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 243 کے خلاف ہے،وزیر اعظم کا اختیار ہے وہ جب چاہیں آرمی چیف کو توسیع دیں یا عہدے سے ہٹا دیں ۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکل 243 کے خلاف ہے۔ وزیراعظم کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اختیار ہے، 1956کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کیا گیا تھا لیکن 1973کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین ختم کیا گیا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تجاویز واپس لے لی تھیں،یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہوکر قانون بن جائے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے لیکن پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر بھی اپوزیشن سے رابطہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.