وزیراعظم 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات کریں گے جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملائیشین ہم منصب کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان نے کولالمپور سمٹ میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوئے تھے۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد اطلاع آئی کے عمران خان کولا لمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔عمران خان نے سوئزر لینڈ میں مہاجرین کے لیے ہونے والیسمٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان کو کولالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پراعتماد میں لیا تھا۔