اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے،فردوس عاشق اعوان

0 34

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے،آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہا کہ امید ہے اسی جذبے کا مظاہرہ پارلیمان میں بھی دکھائی دیا۔انہوںنے کہاکہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.