صادق آباد پولیس نے 786 سرکار گینگ کے سرغنہ ولی جان کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں صادق آباد پولیس نے 786 سرکار گینگ کے سرغنہ ولی جان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق 786 سرکار گینگ کے سرغنہ ولی جان کو ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم نے گرفتار کیا، 222 رائفل اور گاڑی برآمد کر لی گئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قانون شکنیوں کیلئے گینگ بنا رکھا تھا، تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔سی پی اوراولپنڈی نے بتایاکہ کسی بھی شخص یا گینگ کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جائیگا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔