جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے پھر سے حملہ آور ہوکر سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا

0 39

فورٹ عباس(این این آئی)جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے پھر سے حملہ آور ہوکر سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ عباس اور چولستان کے مختلف دیہات میں تڈی دل سے رواں سیزن میں تیسرا حملہ کیا ہے جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔مقامی کسان مناسب ادویات نہ ہونے کے باعث شور مچا کر ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت پر اطلاع دینے کے باوجود محکمہ زراعت کا کوئی افسر موقع پر نہیں پہنچا، انہوں نیمطالبہ کیا کہ ان کی فصلوں کو بچانے کے لیے حکومت فوری طور پر کارروائی کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.