شہید بھٹو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد پاکستان کے 93 ہزار جنگی قیدیوں کو باعزت واپس لائے،بلاول بھٹو زر داری

0 33

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہاہے کہ شہید بھٹو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد پاکستان کے 93 ہزار جنگی قیدیوں کو باعزت واپس لائے،صنعتی اداروں میں مزدوروں کو انتظامی اسٹیک ہولڈر بناکر انہیں آواز دی،پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستانیوں کے حقوق و تمام آزادیوں کی محافظ کا کردار نبھاتی رہے گی۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام کو ان کی 92 ویں سالگراہ پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی میراث ان کا نام یا شخصیت نہیں بلکہ ان کا بائیں بازو کا نظریہ تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اختیارات عوام کو منتقل کرنے والی تحریک کی قیادت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ رجعت پرست قوتوں نے گذشتہ 40 سالوں سے شہید بھٹو کی سیاسی میراث کو بدنام کرنے والے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود منہ کی کھائی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تاریخ اپنا فیصلہ شہید بھٹو کے حق میں سنا چکی ہے،عوام کی دلوں میں شہید بھٹو کے لیئے موجزن محبت سے عیاں ہے وہ قائداعظم کے بعد واحد رہنما تھے جنہوں نے عوام کو طاقتور بنانے کی جدوجہد کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد پاکستان کے 93 ہزار جنگی قیدیوں کو باعزت واپس لائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے پانچ ہزار اسکوئر کلومیٹر سے زائد رقبہ بھارتی قبضے سے واگذار کروایا،شہید بھٹو نے قوم کو 1973ع کا متفقہ آئین دے کر ملک میں اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائد عوام نے ملک کے دولخت ہونے سے قوم کی روح کو پہنچنے والے زخموں پر مرہم رکھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شیخ مجیب الرحمان کو اسلامی کانفرنس میں مدعو کرکے دوستی کا ہاتھ بڑھایا،وہ امریکا کے گرد گھومنے والی ملکی سفارتکاری کو وسعت دیتے ہوئے اسے مشرق کی جانب چین تک لے گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کو جوہری پروگرام دے کر ملک کے خلاف ہر قسم کی بیرونی مہم جوئی کا سدباب کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو نے ملک میں ٹریڈ یونینز قائم کرنے کی اجازت دی اور مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا،صنعتی اداروں میں مزدوروں کو انتظامی اسٹیک ہولڈر بناکر انہیں آواز دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو کی سیاسی میراث ان کی قربانی سے بہت مضبوطی کے ساتھ جڑی اور آئین میں پنہاں ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ آئین جو بلاامتیاز رنگ، نسل اور نظریئے کے 22 کروڑ پاکستانیوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستانیوں کے حقوق و تمام آزادیوں کی محافظ کا کردار نبھاتی رہے گی۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.