ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم

0 36

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں ہونے والے واقعے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ننکانہ صاحب اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جاری سلوک میں بہت فرق ہے، مودی آرایس ایس نظریے کے تحت اقلیتوں پرظلم وستم کی حمایت کرتا ہے اور مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آر ایس ایس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب واقعہ کوحکومت، پولیس اورعدلیہ کی جانب سے برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ننکانہ واقعہ میرے ویژن سے متصادم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.