اہم خبریںپاکستان

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ملزم خواجہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ملزم خواجہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔ وکیل صفائی نین کہاکہ انورمجید کی میڈیکل رپورٹ میں واضح ہے کہ وہ سفر نہیں کر سکتے۔ ارشد تبریز وکیل صفائی نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر نے بھی اس معاملے پر مخالفت نہیں کی۔وکیل صفائی نے کہاکہ نیب کی انور مجید کو لانے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہاکہ آصف زرداری بھی اسی کیس میں ملزم اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ انور مجید سے متعلق نیب پہلے ہی تحریری جواب سے عدالت کو آگاہ کر چکا ہے۔ دور ان سماعت عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی ،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائے جانے کا امکان ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button