
اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی طرف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا سینئر افسران کے ہمراہ روٹ کا دورہ کیا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکار کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور چوکس رہنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں۔ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی ڈیوٹی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔



