اہم خبریںبین الاقوامی

آسٹریلیا، جنگلات میں لگی آگ سے چار ہزار لوگ ساحل پر پھنس گئے،ایک ہلاک

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلوں میں لگی آگ پھیلتی جا رہی ہے جس سے بچنے کے لیے ہزاروں لوگوں نے ساحل سمندر پر پناہ لے رکھی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں عملے کا ایک شخص ہلاک ہوگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں لگی جنگلاتی آگ اب وکٹوریہ کے ساحلی شہر ملاکوٹا کے گرد ونواح میں پھیل چکی ہے۔ شعلوں کی شدت کے سبب فضا سرخ مائل ہو چکی ہے اور چونکہ لوگوں کے نکلنے کے لیے کوئی راستہ ہی نہیں اس لیے تقریباچار ہزار لوگ ساحل سمندر پر پھنسے ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے کشتیوں اورگھاٹوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ حکام ان افراد کو سمندری یا پھر فضائی راستے سے نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔وکٹوریہ میں ایمرجنسی منیجمنٹ کمشنر اینڈریو کرسپ نے ان حالات کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ملکوٹا حملے کی زد میں ہے، یہ سیاہ ترین اور بہت خوفناک ہے۔ ساحل اور اس کے آس پاس چار ہزار لوگ ہیں جن کی ہمارے عملے کے لوگ حفاظت کر رہے ہیں۔ایسے کچھ لوگ، جن کو یہ خوف تھا کہ آگ ساحل تک بھی پہنچ سکتی ہے، وہ کشتی لے کر سمندر میں چلے گئے۔ آسٹریلیا کے حکام نئے سال کی آمد پر ساحل سمندر پر چھٹی منانے والے ہزاروں لوگوں کو کئی روز سے ساحل سے دور جانے کے لیے کہہ رہے تھے۔ کرسپ نیآگ میں اب تک کافی مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ان لوگوں کے حوالے سے بہت تشویش ہے جو تن تنہا اور دوسروں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔حکام کا کہناتھا کہ جو لوگ ساحل پر پھنسے ہیں انھیں کشتیوں کے ذریعے وہاں سے نکالنے کا منصوبہ ہے۔ اس دوران متاثرہ علاقے سے چار افراد لاپتہ بتائیجا رہے ہیں اور ابھی ان کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button