اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیلی آرمرڈ کور میں خواتین بھرتیوں سے متعلق فیصلہ چند ہفتوں میں متوقع

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی اخبارات نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ خواتین کی آرمرڈ کور میں بھرتی پرپابندی سے متعلق حتمی فیصلہ ایک ماہ کے اندر اندر کرنے پر غورکررہی ہے۔ خواتین کی آرمرڈ کور میں بھرتی پرپابند اس وقت لگائی گئی تھی فوج عدالت کو بتایا گیا تھا کہ خواتین ٹینکوں میں گولہ بارود لوڈ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ اس لیے ان کی آرمرڈ کور میں بھرتی روکی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین کی طرف سے فوج میں مردو خواتین کی مساوات کے حوالے سے دائر کردہ مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور عدالت اس اس کیس پرجلد ہی فیصلہ صادر کرے گی۔بتایاگیاکہ کچھ خواتین کی طرف سے عدالت عالیہ میں ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فوج میں خواتین کی بھرتی کے معاملے میں خواتین سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ فوج کے بعض شعبوں بالخصوص آرمڈ کور میں خواتین کی اس لیے بھرتی نہیں کی جا رہی ہے کہ انہیں اس کااہل نہیں سمجھا جا رہا ہے۔ فوج کے ایک ذریعے نے بتایاکہ ٹریننگ پروگرام کے دوران دیکھاگیا کہ خواتین ذہنی طور پر آرمرڈ کور میں کام کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ بالخصوص ٹینکوں میں ڈیوٹی انجام دینا اور ٹینوں میں گولے لادنے اور شیلنگ میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین پر مشتمل تیسرے مرحلے کیٹریننگ پروگرام کے خاتمے کے بعد فوج کو آرمرڈ کور میں خواتین کی بھرتی روکنا پڑی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button