مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

0

لیویز حکام کے مطابق حادثہ سوات ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لیویز کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مردان، کوہستان اور باجوڑ سے ہے، حادثے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.