فتنہ الہندوستان نے بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانیکی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنادیا: ضیا لانگو

0

وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہےکہ جنوبی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان نےکم عمربچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیا لانگو نے کہا کہ دہشتگرد چادر اور چار دیواری کی پامالی کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد بلوچ روایات کو ختم کرنے کی کوشش کررہےہیں، بلوچوں کی روایت نہیں کہ وہ پہاڑوں میں نامحرموں کے ساتھ وقت گزاریں، ان کو جھوٹے بیانِیےکوپھیلانے کیلئے ورغلایا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان نےکم عمربچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ کرانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، ان بچیوں کے والدین اور رشتےداروں پر حیرانی ہے کہ کیسے انہیں جانے دیا، 16 سالہ زینب اور 12 سالہ فاطمہ کو ورغلایا گیا، 40 دن تک ان کو کال کوٹھری میں رکھا کہ آپ نےخود کش دھماکا کرنا ہے، ان بچیوں کو مکران سے اپنے ساتھ ملایا گیا اور خود کش حملے کیلئے ورغلایا گیا۔

میر ضیااللہ لانگو کا کہنا تھاکہ حکومت بچیوں کو صحت، تعلیم اور پڑھائی کیلئے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے، ان بچیوں کے والدین ندامت محسوس کررہے ہیں، بچیوں کے والدین حیران ہیں کہ کیسے ان کی بچیاں غیر مردوں کے ساتھ پہاڑوں میں تھیں، دہشتگردوں کیخلاف ہماری فورسز نبردآزما ہیں، فورسز مسلسل جنگ میں مصروف ہیں، اگر ایک واقعہ ہوتا ہے تو سکیورٹی فورسز10 واقعات روکتی بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے زینب کے شوہر سمیت خاندان کے 8 سے 10 افرادکو قتل کیا گیا، تنظیم کے ساتھ کام کرنے سے انکار پر فتنہ الہندوستا ن کی جانب سے سیف کو قتل کردیا گیا، سیف کے قتل کے بعد مقامی کمانڈر کارابطہ مقتول کی بیوی زینب سے ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.