
اسلام آباد(این این آئی)تھانہ سبزی منڈی نے مخبر کی اطلاع پر آئی ٹائن ون میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران 80 سے زائد بوتل شراب برآمد کرلی۔ ترجمان پولیس کے مطابق شراب فروش ڈیلر احسان علی نامی شخص گرفتار کرلیاگیا ،ملزم اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شراب فروخت کرتا تھا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر د ی گئی ۔ کارروائی ایس پی انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی بمہ ٹیم نے کی ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی ۔




