اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی راولپنڈی میں کامیاب جلسے پر جیالوں کو مبارکباد

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمیں پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں کامیاب جلسے پر جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ جیالوں نے ثابت کر دیا کی کوئی جبر، ظلم اور رکاوٹیں انہیں نہیں روک سکتیں۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زر داری نے شہید بی بی کی برسی پر راولپنڈی میں شاندار جلسے پر چیئرمن نے جیالوں کو مبارکباد دی ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو نے جلسے کی سیکیورٹی اور تعاون کیلئے راولپنڈی کی انتظامیہ کے شکریہ ادا کیا ۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ چیئرمیں نے سی پی او ، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی ٹریفک کی فرائض کی انجام دہی کو سراہا ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پولیس کے ان افسروں نے جلسہ کے دوران دن بھر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کیں ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ چیئرمیں نے جلسے کی کامیابی کو راولپنڈی اور پنجاب سمیت ملک بھر کی تنظیموں اور جیالوں کی محنت کا ثمر قرار دیا۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چیئرمیں کے پنڈی ہم پھر آ رہے ہیں کے نعرے کو جیالوں نے عملی شکل دے دی۔ انہوںنے کہاکہ جیالوں نے ثابت کر دیا کی کوئی جبر، ظلم اور رکاوٹیں انہیں نہیں روک سکتیں، بلاول نے عزم دہرایا کہ پنڈی سے جمہوریت کا جو علم اٹھایا وہ شہر شہر گلی گلی جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button