اہم خبریںپاکستان

بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا،اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔ ہفتہ کو ٹوئٹر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں؟ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button