اہم خبریںپاکستان

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کا نیب آرڈیننس مسترد کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کا نیب آرڈیننس مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے ،وزیراعظم نواز شریف نے جھوٹے الزامات کے باوجود سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ،عمران صاحب اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں ؟ ۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام کے لئے بڑی خبر، عمران صاحب اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے جھوٹے الزامات کے باوجود سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ،عمران صاحب اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جنہوں نے چوری نہیں کی ہوتی وہ اپنے آپ کو نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی طرح خود احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی طرح کے جھوٹے ، چور اور کرپٹ این آر او اور اداروں کو استعمال کر کے احتساب کا راستہ روکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی نالائق نااہل اور چور حکومت کی کرپشن چھپانے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپوزیشن کے لئے جھوٹے مقدمات، جیلیں اور اپنی اور اپنے دوستوں کی کرپشن روکنے کیلئے این آر او پلس؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پشاور میٹرو کے ایک کھرب پچیس ارب کے کھڈے این آر او پلس سے نہیں چھپائے جا سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے زرئیے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے ،فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پہ دباؤ اور اپنی حکومت کی چوری اور ڈاکے کو چھپانے کے نئے نیب آرڈیننس ،عمران صاحب آپ چورہیں اسی لئے اپنے اور اپنے دوسروں کے کئے این آر او پلس لارہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسروں سے چالیس سال کا حساب اور جھوٹے الزامات ؟ علیمہ باجی، فیصل واڈا اور جہانگیر ترین کو این آر او اور اب اپنی حکومت اور دوستوں کی چوری چھپانے کے لئے نیب گھٹ جوڑ کے ذرئیے این آر او پلس۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button