شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

0 6

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ مزید بے فارم بنوانے والے شہریوں کی سہولت کہ لیے بڑا اقدام کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے (11) ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نادرا کہ ترجمان نے بتایا کے یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کہ تعاون سے لاہور کینٹ، (جی پی او) شیرشاہ کالونی،

شہریوں کے فنگر پرنٹس کی غیر قانونی فروخت، سِم ہولڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی

مانگا منڈی، قلعہ شیخوپورہ، شاہدرہ، قصور، سیالکوٹ گوجرانوالہ، نارووال، اور اوکاڑہ کہ ڈاک خانوں میں قائم کیے گیے ہیں، ان مراکز پر شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ کارڈ کہ اجراء جیسی اہم خدمات فوری اور سہل انداز میں فراہم کی جائیں گی۔نادرا کہ ترجمان کا کہنا ہے کے اب شہریوں کو نادرا سینٹرز میں لمبی لائن میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بل کہ وہ قریبی ڈاک خانوں سے بھی بآسانی اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید اور ترمیم کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.