پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

0

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔

عثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتے ہوئے اپنی فتح افواج پاکستان کے شہداء کے نام کردی، ان کی یہ فائٹ جیو سپر سے نشر کی گئی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، وہ گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.