اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی
واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی حد تک فیس بک کے برتھ ڈے ریمارئنڈز کی یاد دلاتا ہے۔
Wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر سامنے آیا ہے۔
یعنی اب دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم آپ کو کسی رشتے دار یا دوست کی سالگرہ کی یاد دہانی کرائے گا۔
یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کرنے کی بجائے واٹس ایپ کے اندر ہی دوستوں اور گھر والوں کی سالگرہ کے دن کو ٹریک یا یاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
