واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری
واٹس ایپ نے حال ہی میں 1 نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے ’وائس میسج ٹرانسکرپٹ‘ کہا جاتا ہے۔ جو صارفین کو موصول شدہ وائس میسجز کو تحریری متن میں پڑھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔تفصیلات کہ مطابق واٹس ایپ کا یہ جدید فیچر صارفین کہ موصول شدہ وائس میسجز کو خودکار طریقے سے تحریری شکل میں بدل دیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کے اگر کسی صارفین کو کوئی وائس میسج موصول ہوتا ہے،
تو وہ اسے سننے کہ بجائے تحریری طور پر پڑھ بھی سکتا ہے۔یہ فیچر خاص طور پر جن حالات میں مفید ثابت ہوگا ان میں خاموش جگہوں پر، جیسے میٹنگز یا دفاتر میں، جب صارف کسی وجہ سے آواز سننے کہ قابل نہ ہو۔ جب وائس میسج کی تفصیلات نوٹ کرنی ہوں اور آسانی سے پیسٹ کرنا ہو۔واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارف کی موبائل ڈیوائس پر ہی وائس میسج کا ٹرانسکرپٹ یا نقل تیار کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کے اس عمل میں کسی سرور پر ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جاتا۔یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی بدولت آپ کے وائس میسج اور ان کا متن مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے۔
اس کیساتھ ہی بھیجنے والا وائس میسج کو لکھا ھوا نہیں دیکھ سکتا، صرف وصول کرنے والے کو ہی اس کی رسائی حاصل ہوگی۔فیچر کہ فوائد اور ممکنہ خامیاںاس سہولت سے خاموش ماحول میں وائس میسجز کو بغیر سنے، سمجھنے کی سہولت کہ علاوہ پیغام کی آسانی سے پیسٹ کی سہولت اور خاص طور پر اہم معلومات محفوظ رکھنے کیلے بہترین فیچرثابت ہوگا۔بہت زیادہ شور والی جگہ پر سننے میں دشواری کا سامنا کرنے والے صارفین کیلے 1 بہت زبردست آپشن ہے۔
متعدد زبانوں میں ممکنہ سپورٹ، جو کمیونیکیشن کو اور بہتر بنائے گا۔تاہم، تمام زبانوں کیلے یہ فیچر فوری طور پر دستیاب نہیں ہوگا۔بعض اوقات لہجے یا پس منظر کہ شور کی وجہ سے ٹرانسکرپٹ میں غلطیاں ہو سکتی ہیں۔فی الحال، یہ فیچر بھیجنے والے کو ٹرانسکرپٹ دیکھنے کی سہولت نہیں دیتا۔
واٹس ایپ کا ’وائس میسج ٹرانسکرپٹ‘ فیچر صارفین کیلے 1 انقلابی تبدیلی ہے، جو ان کے روزمرہ کے کمیونیک تجربے کو اور بہتراور آسان بنائے گا۔ اس سے نہ صرف پرائیویسی برقرار رہے گی بل کہ صارفین کو وائس میسجز کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔