سولر نیٹ میٹرنگ صارفین پر 18٪ سیلز ٹیکس ختم
وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو سیلز ٹیکس وصولی کیلے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہونے کی ہدایت کر دی۔ایف ٹی او نے سولر نیٹ میٹرنگ کہ بجلی صارفین سے (18) فی صد سیلز ٹیکس وصولی کا فیصلہ جاری کر دیا۔ایف ٹی او نے فیصلے میں کہا ہے کےسات تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی سپلائی پر (18) فی صد سیلز ٹیکس وصول کریں اور کہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی صارفین سے (18) فی صد سیلز ٹیکس وصولی کرے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں سیلز ٹیکس وصولی کیلے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہوں۔تمام سرکاری ڈسکوز صارفین سے قوانین کہ مطابق ٹیکس وصولی نہیں کر رہے جسکی عدم وصولی سے خزانے کو سالانہ نو ارب (38) کروڑ روپے نقصان ہو رہا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/UoeqQ4si-jBGrqoj9.html
سرکاری ڈسکوز بجلی صارفین سے مکمل سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کر رہیں۔ایف ٹی او نے ایف بی آر کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر تحقیقات کی سفارش کر دی ہے جس پر ایف بی آر (60) روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ کہ الیکٹرک صارفین سے 18فی صد سیلز ٹیکس کی درست وصولی کر رہی ہے۔سیلز ٹیکس دفعات کہ تحت نیٹ میٹرنگ کا کوئی تصور نہیں ہے، سیلز ٹیکس نیٹ آف ویلیو پر نہیں بل کہ سپلائی پر وصول کرنا ضروری ہے
اور سیلز ٹیکس کو نیٹ میٹرنگ کہ کسی بھی اثر کہ بغیر مجموعی رقم پر اسے کاٹنا ضروری ہے۔تمام ڈسکوز کو نیٹ میٹرنگ کہ کسی بھی اثر کے بغیر سیلز ٹیکس وصول کرنا ہوگا اور صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کی مجموعی سپلائی پر سیلز ٹیکس وصول کرنا ہوگی۔کہ الیکٹرک قانونی طور پردرست شقوں کہ مطابق سیلز ٹیکس وصول کر رہا ہے اور درست طریقے سے بجلی کہ بلوں پر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک صارف نے بجلی کی مجموعی سپلائی پر ٹیکس وصولی پر ایف ٹی او سے شکایت کی تھی۔