1 مارچ سے پٹرول فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فی صد کم ہونے کہ باوجود پاکستان میں 1 مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کہ مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً چار روپے فی لیٹر اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کہ تیل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کہ مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ دس دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔
پیٹرول عالمی مارکیٹ میں سستا،حکومت نےمہنگا کرنےکااعلان کردیا
ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت (256) روپے (13) پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت (263) روپے (95) پیسے فی لیٹر ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا، چیئرمین آل پاکستان ڈیلرز پیٹرولیم ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے 1 ویڈیو پیغام میں کہا ہے کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ مزید ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا، سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے،
اورآج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہوجائیں گے۔ انھوں نے اور کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیڑولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن چار فی صد اضافے سے (13) روپے کیا جائے، اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کہ سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔ چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کے ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اسمگلنگ ختم کرنے کیلے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے،مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیڑول نہیں ملے گا۔