
بولان(این این آئی)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ڈھاڈر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خلیل احمد کاکڑنے کہا ہے کہ خواتین کو بی آئی ایس پی کے رقوم کی ادائیگی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے خواتین کی بائیو میٹرک ویریفکیشن کرکے انکو بیسپ کی اقساط ادا کی جارہی ہیںخواتین اس سلسلے میں مختلف قسم کی سازشوں پر کان نہ دھریں مستحق خواتین کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی وہ تحمل کا مظاہرہ کریںانہیں انکی اقساط ضرور ملیںگے انہوں نے کہا کہ نجی بینک سے کنیکٹ ہیں جسکی سوفٹ وئیر میں میں تکنیکی خرابی کو دور کیا جارہا ہے او ر اسے اپڈیٹ کرکے مسئلہ حل کیا جائیگا انہوں نے مذید کہا کہ پہلے بی آئی ایس پی کے رقوم کی اقساط ڈاکخانے کے توسط سے مستحق خواتین کو مل رہا تھا اب یہ سلسلہ ڈاکخانے کے بجائے بائیو میٹرک ویریفکیشن کے بعد انہیں ادا کی جائیگی لہذا مستحق خواتین ڈاکخانہ کے بجائے بی آئی ایس پی کے دفتر سے رابطہ کریں




