قائداعظم ڈے کے موقع پر ایف سی کالج سوئی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقادکیاگیا
سوئی( این این آئی ) قائداعظم ڈے کے موقع پر ایف سی کالج سوئی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیر نوید اعظم چیمہ اور کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل ظفر علی جمانی تھے تقریب میں ونگ کمانڈرز اورایف سی سکول کے پرنسپل عدنان کے علاوہ قبائیلی عمائیدین سول سوسائیٹی اور عوام کی کثیر تعداد میں شریک ہوئے جن میں وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی وڈیرہ دلمراد مسوری بگٹی میر ذکااللہ کلپر سمیت دیگر معتبرین نے شرکت کیا تقریب میں ایف سی کالج کے طلباء نے یوم قائداعظم کے مناسبت سے ٹیبلوز۔ ملی نغمے۔پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصو ل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیر نوید اعظم چیمہ نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح پوری پاکستانی قوم کے محسن ہیں ہمیں چاہیے کہ ان کے نقش قدم پرچل کے ملک کو خوشحالی اور فلاحی مملکت بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے ہمیں محنت اورجدوجہدکا درس دیا قائداعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔