ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 71 اموات، 2729 نئے مریض
اسلام آباد: کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 724 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 729 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 26 ہزار 526، سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، بلوچستان میں 17 ہزار 696، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775، اسلام آباد میں 34 ہزار 300 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 620 کیسز رپورٹ ہوئے۔