اہم خبریںکھیل

2ابتدائی میچز میں مین آف دی میچ، عابد نے 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(این این آئی) عابد علی نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ ایک 16 سال پرانا منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔عابد علی نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 109 اور دوسرے میچ میں 174 رنز اسکور کیے، اس طرح انھیں کیریئر کے دونوں ابتدائی ٹیسٹ میچز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد اعزاز انگلش کرکٹر رچرڈ جانسن کے پاس تھا جو انھوں نے 2003 میں قائم کیا تھا۔ عابد علی کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button