
اسلام آباد (این این آئی)سابق قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اسیر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے بیٹوں فرخ شاہ، زیرک شاہ، ان کی بیگمات طلعت بی بی اور گلناز بی بی، داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی ا?ج سکھر کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ ان کی بیگمات، صاحبزادے اور داماد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔




