130سے زائد یہودی آبادکاروں کی اندرگھس کر مسجد اقصی کی بے حرمتی
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 130 سے زاید یہودی آباد کار مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 130 یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 500 سے زاید یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔