انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں جاگری،24افراد ہلاک
جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ساوتھ سماٹرا میں بس کھائی میں گرنے کا المناک حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے ۔مسافر بس توازن نہ رکھتے ہوئے سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر نیچے کھائی میں جاگری، حادثے میں کچھ افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔مسافروں کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔