بلاول بھٹو زر داری کا نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ

0 45

اسلام آبا د (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے بلاول بھٹو کو (آج) منگل کو طلب کر رکھا ہے،وکیل فاروق نائیک نے جواب جمع کرادیا۔ فاروق ایچ نائیک نین کہاکہ نیب کو نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے، بلاول بھٹو نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں تفتیش کے لیے سوالنامہ بھی بھیجا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.